پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے صارفین پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے صارفین کوسوشل میڈیاپلیٹ فارمز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں ، کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر ہے۔

وائی فائی سروس متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو انسٹاگرام،ایکس، فیس بُک اورواٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

آڈیو پیغام بھیجنے،تصاویر اور ویڈیو کی اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل درپیش ہیں جبکہ آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بُک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

فوڈڈیلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کےدور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کاشعبہ شدید متاثرہوا ہے، بزنس مین دوسرے ملکوں سےشپمنٹ منگوانےاور بھیجنےوالوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو یومیہ اربوں روپےکا نقصان ہو رہا ہے، آئی ٹی ماہرین کے مطابق دیگر شعبوں کے علاوہ صرف پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر کا منافع تین ارب روپے یومیہ ہے لیکن انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے ییہ شعبہ شدید متاثر ہے اور انٹرنیٹ سلو ہونے سے معیشت اور جی ڈی پی پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

حکومت نے تیس نومبر تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم ابھی تک غیررجسٹرڈ وی پی اینز بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ موجودہ دور کی ڈیجیٹل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے لیکن اس کی سست رفتار بہت سے کاروبار کی بقا خطرے میں ڈال رہی ہے تاہم اس تمام تر صورتحال پرپی ٹی اے کاموقف کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو کوئی جواب نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں