پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

تھرکول سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: سندھ حکومت کی جانب سے تھل اور ساہیوال  کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول سے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں اور تھرکول بلاک ٹو پراجیکٹ  سےسماجی  زندگی بہتر ہوئی ہے پراجیکٹ پر 80 فیصد ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28اسکولز بنائے گئے ہیں جس میں 5000 بچے زیرِ تعلیم ہیں جب کہ 5 اسپتال بنائےگئے ہیں جہاں سالانہ 80ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بلاک ٹو کے متاثرین  کے گھر بنا کر اُن کو سولر بجلی دی ہے اور اب تھل اور ساہیوال  کول پاورپلانٹس کو تھرکول پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں