منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

70 ماہ بعد مہنگائی میں ریکارڈ کمی آئی جو بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 70 ماہ بعد مہنگائی میں ریکارڈ کمی آئی ہے جو بڑی کامیابی ہے، مہنگائی کم ترین سطح پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ مہنگائی کا کم ترین سطح پرآنا پاکستانیوں کے لیے اچھی خبرہے، طویل عرصے بعد اب مہنگائی کم ہوکر 4.9 فیصد پر آگئی ہے، دھرنے کا مقصد ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی گئی، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا، ایک ہی دن اسٹاک مارکیٹ 3 ہزار پوائنٹس نیچے آگئی۔

- Advertisement -

رات ہی مظاہرین کو منتشر کیا گیا تو اگلے دن اسٹاک مارکیٹ پھر اوپر چلی گئی، ہم نے گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، معاشی استحکام لانا ہے اور ترقی لانی ہے، ہم نے محنت سے کام کرنا ہے اور عوام کی خدمت کرنی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی آئی ہے تو اللہ کی مہربانی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ثمرات آنے والے دنوں اور مہینوں میں مثبت ہونگے۔

شارٹ ٹرم میں انفورسمنٹ کے ذریعے ہی ریونیو کلیکشن کرسکتے ہیں، مہنگائی میں کمی سے عام آدمی کیلئے آسانی پیدا ہوگی، ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، چینی کا سال کا ہدف پورا کرلیں گے، چینی برآمد کرنے سے ملک کو 500 ملین ڈالرز کا فائدہ ہوگا

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار کی وجہ سے برآمد کرنے کی اجازت دی، چینی برآمد ہونے کے باوجود قیمت میں کمی ہوئی، خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے یورپ کیلئے پروازوں کا مسئلہ حل ہوا، سابق وزیر کے بیان سے ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں وزیر نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر متنازع بیان دیا جس سے نقصان ہوا، فوج کی مکمل گرفت کی وجہ سے اسمگلنگ بالکل صفر ہوگئی ہے، ایف بی آر محصولات کا ہدف حاصل کرے گا تو نظام میں بہتری آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں