منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

دلہن ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے دلہن ہلاک ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں مبینہ طور پر ٹاک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے دلہن ہلاک ہوگئی۔

دو رواز قبل دلہن کی ہلاکت پر پولیس کے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے فاطمہ سے پستول چل گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی نے دلہن کو نشانہ بنایا۔

22 سالہ فاطمہ بی بی کی اپنے ہی گاؤں کے رہائشی عظمت سے دو روز قبل شادی ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں