منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پیسوں کیلیے بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھنے والے ’قاتل‘ ڈاکٹروں کا گروپ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ میں بچوں کی موت کا سبب بننے والا ڈاکٹروں کا گروہ پکڑا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارہ نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور بائیس افراد کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

طبی عملے پر مشتمل گروہ والدین سے رقم بٹورنے کےلیے نوزائیدہ بچوں کو بغیر وجہ انکیوبیٹر میں رکھتا تھا اور ان بچوں میں سے کم ازکم بارہ کی موت واقع ہو گئی۔

- Advertisement -

Activists some holding banners with Turkish writing that read, " Children should not be killed , so they can eat candies", " I couldn't play with my toys because I was killed" and " If I had not been killed this toy would have been my sleeping friend " during a protest outside the courthouse where dozens of Turkish healthcare workers including doctors and nurses go on trial for fraud and causing the deaths of 10 infants, in Istanbul, Turkey, Monday Nov, 18, 2024.(AP Photo/Khalil Hamra)

’نیو بورن گینگ‘ کے نام سے ڈاکٹروں کے گروہ میں شامل افراد کی گرفتاریوں کے بعد تفتیش کا دائر بڑھا دیا گیا ہے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر نیٹ ورک میں شامل مزید افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

الزامات کے مطابق بچوں کی جان بوجھ کر غلط تشخیص کی گئی اور بعد میں ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔

1400 صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق 47 مدعا علیہان نے نوزائیدہ بچوں کو 19 نجی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے جان بوجھ کر غلط تشخیص کی۔

اس اسکینڈل کے نتیجے میں ان میں سے دس پرائیویٹ ہسپتالوں کو اب بند کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں