چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند سے متعلق اعلان کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اور سپارکو سمیت محکمہ موسمیات نے نمائندوں نے شرکت کی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر اضلاع میں مطلع صاف اور کچھ مقامات پر ابر آلود رہا۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام پر جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا یکم جمادی الثانی 4 دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔
واضح رہے کہ جمادی الثانی کے بعد رجب، شعبان اور پھر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آئے گا جس میں تین ماہ یعنی 90 دن رہ گئے ہیں۔