منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بینظیر کفالت میں رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے سہ ماہی ادائیگی میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی ادائیگوں میں 3 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد موجودہ رقم 10 ہزار پانچ سو روپے سے لے کر 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو ہر تین ماہ کے بعد خاندانوں کو فراہم کی جاتی ہے۔

بی آئی ایس پی کا آغاز 2008 میں کیا گیا تھا اس کے مختصر اور طویل المدتی دونوں مقاصد ہیں۔

- Advertisement -

اس اقدام کا قلیل المدرتی مقصد پسماندہ لوگوں کو مہنگائی، خوراک کے بحران اور کمزور معاشی نمو کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔

پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس وقت ملک بھر میں 9.3 ملین سے زیادہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے اور حکام اب اگلے سال تک اس تعداد کو 10 ملین تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جنوری 2025 سے بی آئی ایس پی کفالت فی سہ ماہی نئی ادائیگی

حکومت نے مہنگائی کے درمیان انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے جنوری 2025 سے تمام رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے فی سہ ماہی رقم بڑھا کر 13,500 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل اہل شہریوں کو نقد امداد حبیب بینک لمیٹڈ ایچ بی ایل کے ذریعے فراہم کی جاتی تھی۔ لمبی قطاروں کے باعث شہریوں کو ادائیگیاں واپس لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بینکوں کی فہرست میں توسیع کردی ہے تاکہ شہری گھنٹوں انتظار کیے بغیر رقم نکال سکیں جس میں  بینک آف الفلاح، بینک آف پنجاب، موبی لنک مائیکرو فنانس، جیز کیش، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں