جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

گوگل نے جی میل کے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے جی میل کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا، مذکورہ اپڈیٹ صارفین کے ای میل ایڈریس کو زیادہ محفوظ بنا سکتی ہے۔

اینڈرائیڈ جی میل ایپ میں ایک بڑی تبدیلی لائی جارہی ہے، جی میل میں اکثر صارفین کسی کانٹیکٹ کو غلط ایڈریس فیلڈ میں ڈال دیتے ہیں تو اب اسے ڈیلیٹ یا دوبارہ انٹر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گوگل ورک اسپیس کے آفیشل بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا، یہ اپڈیٹ ای میل ایڈریسز کو غلطی سے پھیلنے سے روک سکتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ پر جی میل ایپ میں آپ نے کسی کانٹیکٹ کو غلط ایڈریس فیلڈ میں ٹائپ کردیا ہے تو اسے ڈیلیٹ اور دوبارہ انٹر کرنے کی ضرورت نہیں۔

Android Gmail

یعنی اگر آپ نے To میں وہ ایڈریس ڈال دیا ہے جو سی سی یا بی سی سی میں ہونا چاہیے تو اسے ڈیلیٹ کرکے دوبارہ ٹائپ نہ کریں۔

اس کی بجائے آپ اس کانٹیکٹ کو انگلی سے ڈریگ کرکے نیچے سی سی یا بی سی سی میں منتقل کرسکتے ہیں یا سی سی میں موجود کانٹیکٹ کو ’ٹی او‘ میں لے جاسکتے ہیں۔

صارفین کو یہ نیا فیچر سمجھنے کے لیے کوئی ٹیکنالوجی رائٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اگر آپ کسی سیلز لسٹ میں شامل ہیں اور کمپنی غلطی سے آپ کا پتہ کاربن کاپی فیلڈ میں ڈال دیتی ہے بجائے بلائنڈ کاربن کاپی فیلڈ کے تو آپ شاید خوش نہ ہوں گے کہ آپ کا ذاتی ای میل ایڈریس سب کے سامنے ظاہر ہوجائے۔

گوگل کے مطابق نیا ڈریگ اینڈ ڈراپ فیچر 14 دسمبر تک مکمل طور پر دستیاب ہو جائے گا۔ یہ فیچر تمام گوگل ورک اسپیس کسٹمرز، ورک اسپیس انفرادی سبسکرائبرز، اور سب سے اہم، ذاتی گوگل اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں