کراچی: کورنگی میں 20 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ 12 دن میں حل کرلیا، مقتول اور قاتل آپس میں دوست تھے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں بیس سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ پولیس نے بارہ دن میں حل کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کورنگی نمبر تین میں پولیس نے چند روز قبل مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران قتل کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم نے بیس سالہ سفیان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ملزم واردات کے بعد فرار تھا۔
مقتول اور قاتل آپس میں دوست تھے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی : چھری کے وار سے شوہر قتل، مشکوک بیان پر بیوی گرفتار
یاد رہے کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بلاک 19 کے فلیٹ میں ایک شخص کو اس کے گھر میں چھری کے وار سے قتل کردیا تھا۔
اس حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت راہول کے نام سے ہوئی ہے، جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گھر میں مقتول اور اس کی اہلیہ موجود تھی۔
اہلیہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ میرے شوہر کے کچھ دوست گھر پر آئے تھے جن سے جھگڑا ہوا اور وہ اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔