بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

متحدہ عرب امارات کے لیے ’نائیکوپ‘ کی کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کاروبار یا ملازمتوں کے غرض سے یو اے ای جانے والے پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے نادرا سے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی ’نائیکوپ‘ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

نادرا کی جانب سے یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو نائیکوپ کا اجرا کیا جاتا ہے۔

بیرون ملک رہنے والے تمام شہری بغیر کسی پریشانی کے اس عمل کی پیروی کرکے نائیکوپ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ دوہری شہریت کی صورت میں پاکستان میں ویزا فری سفر کی اجازت دیتا ہے۔

- Advertisement -

نائیکوپ کیسے حاصل کیا جائے؟

یو اے ای اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی نیا اسمارٹ نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ سفارت خانوں اور نادرا سینٹرز میں جاکر اسے حاصل کرسکتے ہیں۔

دسمبر 2024 میں نائیکوپ کی فیس

نادرا اسمارٹ نائیکوپ کے لیے مختلف فیس ادا کرنی ہوتی ہے۔ نادرا یواے ای کے لیے نائیکوپ جاری کرنے کے لیے تین کیٹیگریز، عام، ارجنٹ اور ایگزیکٹو فیس وصول کرتا ہے۔

پاکستانی کرنسی میں نائیکوپ کی فیس

دسمبر 2024 میں نائیکوپ کی عام فیس 5500 روپے ہے جبکہ ارجنٹ فیس 8300 روپے مقرر ہے، صارفین کو ایگزیکٹو کارڈ کے لیے 11000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

نائیکوپ آن لائن فیس

آن لائن نارمل نائیکوپ بنوانے کے لیے شہریوں کو 20 ڈالر ادا کرنا ہوں گے، ارجنٹ فیس 30 اور ایگزیکٹو فیس 40 ڈالر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں