بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کے اوورسیز شہریوں کےحقوق سے متعلق اہم بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کےپی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانی کمیشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی۔

ترمیمی بل کے مطابق خیبر پختونخوا کے اوورسیز شہریوں کےحقوق کے تحفظ کیلئےکمیشن قائم کیا جائےگا جس میں گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے سرکاری افسر کو اوورسیز کمیشن کا کمشنر مقرر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ اوورسیز کمیشن کے چیئر پرسن ہوں گے جب کہ اسپیکر کی مشاورت سے دو اراکین اسمبلی بھی کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

- Advertisement -

کمشنر ہر ماہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں گے اور کمیشن ہر 4ماہ بعد کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لےگا۔ کمشنر اوورسیز شہریوں کے شکایات کو متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ضلعی کمیٹی کو بھیجیں گے جس کے بعد کمشنر شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سرکاری افسران کے اہلکاروں کےخلاف کارروائی تجویز کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں