بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سعودی ایئرلائن پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پُرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ایئرلائن پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کے تحت 2030 تک سیاحوں کو لانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات 50 سال سے مسلسل پروان چڑھ رہے ہیں، سعودیہ ایئر دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ترجمان ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ یہ عزم دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، اقتصادی اور سماجی روابط کی حمایت کے سعودیہ کے وسیع مشن کو اجاگر کرتا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودیہ کے اقدامات مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 1970 میں کراچی کے لیے اپنی پہلی پرواز شروع کرنے کے بعد سعودیہ ایئر مسافروں کے لیے ایک قابل اعتماد انتخاب بن گیا ہے۔

ایئرلائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ میں متعدد ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں