بھارت میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے چند لمحے قبل دلہن نے دولہے کو باتھ روم میں دوستوں کے ہمراہ نشہ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے صاحب آباد میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ، رشتے دار اور دوست موجود تھے۔
دولہا اور دلہن نے جمالا کی تقریب مکمل کی تھی اور اب دیگر رسومات کا انتظار تھا لیکن اس دوران دولہے کے بار بار اٹھ کر باتھ روم جانے سے دلہن کو شک پیدا ہوا۔
آخری مرتبہ جب دولہا باتھ روم کا کہہ کر گیا تو کافی دیر تک واپس نہیں آیا۔ اس پر دلہن اہل خانہ کے ہمراہ اس کا پیچھا کرنے کیلیے اٹھ کھڑی ہوئیں۔
جب یہ لوگ اسٹیج کے پیچھے پہنچے تو دیکھ کہ دولہا اپنے دوستوں کے ساتھ باتھ روم میں بیٹھ کر نشہ کر رہا ہے۔ دولہے نے دلہن کو دیکھتے ہی وضاحتیں دینا شروع کر دیں کہ اسے بار بار باتھ روم جانے کا مسئلہ ہے۔
بظاہر دولہا نشے میں دھت تھا۔ دلہن کے گھر والے اس کی حرکت پر حیران رہ گئے اور جب یہ حقیقت شادی میں شریک مہمانوں تک پہنچی تو افراتفری مچ گئی۔
دلہن کے اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور دولہا کے اہل خانہ پر 10 لاکھ روپے مانگنے کا الزام بھی لگایا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔