ایک کرکٹر کے پاس اتنی دولت ہے کہ اس نے دنیا بھر کے تمام کرکٹر کو پیچھے چھوڑ دیا، بڑے بڑے اسٹار کرکٹرز اس پلیئر کی دولت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
بھارت سپراسٹارز ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر اور ایم ایس دھونی کو دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی دولت کا تخمینہ روپوں میں نہیں بلکہ کروڑوں ڈالرز میں لگایا جاتا ہے، مگر اس کرکٹر نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کے باوجود ان بڑے پلیئرز کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
آئی پی ایل نہ کھیلنے والے اس کرکٹر کا نام آریامن برلا ہے اور ان کا تعلق بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ سے ہے، وہ بھارتی ارب پتی تاجر کمار منگلم برلا کے بیٹے ہیں، وہ آدتیہ برلا گروپ میں آدتیہ برلا فیشن اور ریٹیل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بن چکے ہیں۔
ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ اس وقت 70 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے، جو کسی بھی امیر ترین کرکٹر کی دولت سے کہیں زیادہ ہے، اتنی خطیر رقم انھیں دنیا کا سب سے امیرت ترین کرکٹر بناتی ہے جو ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
آریامم برلا نے نومبر 2017 میں اوڑیسا کی طرف سے رانجی ٹرافی میں اوپننگ بھی کرچکے ہیں،اس کے علاوہ آریامن برلا نے بنگال کے خلاف ایڈن گارڈن میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز بنائے تھے۔
برلا کو 2018 کے آئی پی ایل آکشن میں راجھستان رائلز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا تاہم وہ کوئی بھی میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔
دسمبر 2019 میں انھیں راجھستان نے ریلیز کردیا تھا، کرٹر نے 2019 میں ہی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور اپنے خاندانی بزنس میں لگ گئے تھے۔
خیال رہے کہ نومبر 2024 تک جو تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی نیٹ ورتھ 170 ملین ڈالرز ہے، دھونی 111 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے جبکہ ویرات کوہلی 92 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔