بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

برکس ممالک کو ٹرمپ کی دھمکی پر چین کا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

برکس ممالک کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکی پر چین کا ردعمل آگیا۔

ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کیا تھا کہ ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسی کی طرف نہ جائیں جس پر چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ اقتصادی بلاک کے ساتھی ارکان کیساتھ تعاون مزید بڑھائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ برکس ابھرتی مارکیٹوں کے درمیان تعاون کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے بلاک کا مقصد جامع ترقی اور خوشحالی ہے تصادم یا تیسرا فریق نہیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں چین کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں پر دہشت گردوں کے قبضے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے بتایا کہ شمال مغربی شام کی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شام کی قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے شام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شام کے معاملے پر کریملن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شام کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں