بھارت میں دولہے نے جوتا چھپائی کے لیے 11 لاکھ روپے دیے دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو میرٹھ سے وائرل ہوئی ہے جس میں خاندان کو جوتا چھپائی کے بطور بھاری رقم کا تبادلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں دلہن کا خاندان 2.5 کروڑ روپے نقد دولہے کے حوالے کرتا ہے۔ جوتا چھپائی کی روایت کے تحت دولہے کی بہوؤں کو 11 لاکھ روپے تحفے میں دیے گئے، جہاں دلہن کی بہنیں، کزن اور دوست دولہے کے جوتے چھپاتے ہیں۔
مولانا (مسلم اسکالر) کو 11 لاکھ روپے دیے گئے جنہوں نے شادی کی ذمہ داری ادا کی، جبکہ مقامی مسجد کو 8 لاکھ روپے عطیہ کیے گئے۔
شادی کی تقریب مبینہ طور پر میرٹھ کے این ایچ 58 پر واقع ایک ریزورٹ میں ہوئی تھی، جس میں مردوں کا ایک گروپ نقدی سے بھرے سوٹ کیسوں کے ساتھ تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔