بالی ووڈ کے معروف اداکار گوندا کی بیٹی نے اپنے والد اور کزن کرشنا کی لڑائی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے۔
دی کپل شرما شو کے کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور ان کے ماموں گوندا کے درمیان کافی سالوں سے جاری لڑائی کا اختتام ہوچکا ہے، شو میں گوندا نے شکتی کپور اور چنکی پانڈے کے ہمراہ شرکت کی تھی اور وہیں اپنے بھانجے سے انھوں سارے گلے شکوے دور کیے۔
تاہم اب 90 کی دہائی کے معروف ادکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنی اس خاندانی لڑائی پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی ایک قسم کے زہر جیسی تھی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی میں نے یہی بات آرتی سنگھ کو بھی کہی تھی۔
فلمی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گوندا کی صاحبزادی ٹینا کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اس لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔
گوندا کا گولی لگنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اور میں ان سب چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتی، میرے خیال میں یہ سب اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور چیزیں اب پہلے سے بہتر اور قابل احترام ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی فلموں کے نامور اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔
ماموں اور بھانجے کے درمیان گزشتہ سات سال سے جاری سرد مہری بالآخر ایک ملاقات کے بعد ختم ہوگئی، بھارتی مزاحیہ پروگرام کپل شرما شو میں سپنا کے نام سے کردار ادا کرنے والے کرشنا ابھیشیک نے اپنے زخمی ماموں اداکار گوندا کی عیادت کی جو ان کی صلح کا باعث بنی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار گووندا اپنے گھر میں اچانک ریوالور چلنے سے زخمی ہوگئے تھے، آسٹریلیا سے بھارت واپس آنے کے بعد کرشنا نے سب سے پہلے اپنے ماموں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان سے ملاقات کی۔