جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

خوفناک ٹریفک حادثہ : ایم بی بی ایس کے 5 نوجوان طلبہ کی دردناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کار اور بس کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایم بی بی ایس کے 5 طالب علم جان کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز بارش اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع الاپوژا میں گزشتہ رات ایک کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں ایم بی بی ایس سال اوّل کے پانچ طلباء کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 15 مسافر اور کار میں 6 طالب علم سوار تھے، جن میں سے 6 افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والے تمام طلباء کی عمریں 19 سال تھیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گذشتہ رات اس وقت پیش آیا جب تیز بارش ہو رہی تھی تیز رفتار مسافر بس نے کار کو زوردار ٹکر مار دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا، حادثے کے بعد 3 طلباء نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ دو طلباء نے اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ دیا۔

واقعہ کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں جائے حادثہ سے ہٹوا کر راستہ کلیئر کروایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں