پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ فاتح کپتان نثار علی نے کہا ہے کہ قوم نے جتنی محبت دی ہے شاید ہی کسی قوم نے اپنے کھلاڑیوں کو دی ہو۔
بنگلہ دیش کو شکست دے کر بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں اسی لیے کامیابی ملی، جیت کا کریڈٹ ہمارے کوچز اور قوم کو جاتا ہے۔
کپتان بلائنڈکرکٹ ٹیم نثارعلی نے کہا کہ قوم نے بہت زیادہ محبت دی، ہم صرف پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں جس کا ہمیں صلہ بھی ملتا ہے۔
پاکستان نے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ جیت لیا
نثار علی نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے آتی تو مزا آتا ہے لیکن وہ سیاسی معاملات کی وجہ سے نہیں آئی، کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، ملتان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں میزبان نے بنگلہ دیش کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی۔