جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بل گیٹس نے بھارت کو چیزوں پر تجربہ کرنے کیلئے ایک لیبارٹری قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بل گیٹس نے بھارت کو ایک لیبارٹری قرار دیدیا جہاں پر چیزوں پر تجربات کیے جاتے ہیں، مائیکرو سافٹ کے بانی کی کلپ وائرل ہوگئی۔

بل گیٹس نے میزبان ریڈ ہوفمین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے بھارت کے متعلق بھی سوال کیا گیا، ٹیک کمپنی کے مالک نے برملا کہا کہ ’چیزوں کو آزمانے کے لیے بھارت ایک قسم کی تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے‘، تاہم یہ بات بھارتیوں کو پسند نہیں آئی۔

انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مثال ایک ایسے ملک کے طور پر دی جاسکتی ہے جہاں بہت ساری چیزیں مشکل ہیں، جیسے اب بھارت میں صحت، غذا اور تعلیم میں بہتری آرہی ہے

- Advertisement -

بھارت میں ان شعبوں میں کافی استحکام آرہا ہے اور حکومت اپنی خود کی آمدنی بڑھارہی ہے، 20 سال پہلے کے مقابلے میں لوگوں کی زندگی میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ ملک ایک تجربہ گاہ کی طرح ہے کہ کئی چیزوں کو آزمائیں

بل گیٹس نے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ان چیزوں کو آزمانے کے بعد جب آپ ان کی افادیت بھارت میں ثابت کر دیں، تو آپ انھیں دوسری جگہوں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

امریکی بزنس مین نے یہ بھی کہا کہ اور اس لیے ہمارے فاؤنڈیشن کے لیے ہمارا سب سے بڑا غیر امریکی دفتر بھارت میں ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کی سب سے زیادہ تعداد جو ہم دنیا میں کہیں بھی کر رہے ہیں وہ بھارت میں شراکت داروں کے ساتھ ہیں۔

ایکس پر بل گیٹس کے بات پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارت ایک تجربہ گاہ ہے، اور ہم بھارت بل گیٹس کے لیے گندے جانور ہیں، پتہ نہیں ہم کب جاگیں گے!‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں