جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی کی ریکنگ میں کمی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بیٹر رینکنگ میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم بابر اعظم بھی ایک درجہ کم ہونے کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

- Advertisement -

اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ بولر رینکنگ میں 15 ویں سے 16 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جب کہ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو اسپنر نعمان علی دو درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین رینکنگ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی پوزیشن 11 ویں ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ ابتدائی دو پوزیشنز پر انگلینڈ کا قبضہ ہے جہاں جو روٹ اور ہیری بروک بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمن سن تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بھارت کے یشوی جیسپال چوتھی، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پانچویں، بھارت کے رشبھ پنت چھٹی، سری لنکا کے کمندو مینڈس ساتویں، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ آٹھویں، پاکستان کے سعود شکیل نویں اور جنوبی افریقہ کے ٹمبا باووما دسویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ ریکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارت کے جسپرت بمبرا پہلے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووٹ تیسرے، بھارت کے روی چندر ایشون چوتھے، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پانچویں نمبر پر ہیں۔

چھٹی سے دسویں رینکنگ پر بالترتیب بھارت کے رویندر جڈیجہ، آسٹریلیا کے ناتھن لیون، سری لنکا کے پربھات جے سوریا، جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں