جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے بھی ٹیسٹ، ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی شامل نہیں

تاہم اب جنوبی افریقہ نے بھی پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایڈن مرکرام کی عدم موجودگی کے باعث ہینرک کلاسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس سیریز سے محروم رہیں گے کیونکہ انہیں آرام دیا جارہا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں فاسٹ بولر اینرک نورکیانے اور اسپنر شمس تبریزی کی واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر جارج لندے کو ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پروٹیز کوچ روب والٹر نے کہا کہ ایڈن مرکرام کی غیرموجودگی میں ہینرک ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کا وسیع تجربہ ہے، وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جنوبی افریقہ کا 15 رکنی اسکواڈ:

ہینرک کلاسن کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووان فریریا، ریزا ہنڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لندے، ڈیوڈ ملر، کوینا ماپھاکا، اینرک نورکیانے، ناقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، اندیل سیمیلین، وین ڈر ڈوسن شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں