جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ماہرہ خان نے ڈپریشن کا مقابلہ کیسے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رئیس میں کام کرنے کے بعد تنقید کیے جانے پر ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپریشن یا ذہنی مسائل سے گزرنے والے افراد کو شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے اپنی حالت کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

ماہرہ نے انکشاف کیا کہ 2016 میں بالی ووڈ کی فلم رئیس میں کام کرنے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید نے انہیں ڈپریشن کا شکار بنا دیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں انہیں دوستوں، اہلخانہ اور بیٹے کی مدد کے ساتھ ساتھ ادویات اور روحانی تسکین سے بہت سہارا ملا اور وہ زندگی کی طرف واپس لوٹنے میں کامیاب رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ماہرہ خان نے کہا کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے اور اس  پر بات کرنا یا مدد مانگنا کسی کمزوری کی علامت نہیں ہے۔

ان کے مطابق ڈپریشن ایک کیمیائی عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جس کے پیچھے مختلف اسباب ہوسکتے ہیں لیکن یہ ایک قابل علاج مرض ہے، مشکل وقت میں ادویات نے سب سے زیادہ مدد کی اور وہ خدا کے قریب ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں