ممبئی: نامعلوم شخص نے شوٹنگ سیٹ میں گھس کر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو دھمکی دی جس کے بعد کھلبلی وہاں مچ گئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان ممبئی میں زور 5 میں اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
ایسے میں ایک نامعلوم شخص موقع پا کر شوٹنگ سیٹ میں گھس آیا اور اس نے جا کر سلمان خان کو دھمکی دی جس کے باعث حکام نے فوری کارروائی شروع کی۔
نامعلوم شخص نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا نام لے کر سُپر اسٹار کو دھمکایا جس سے ان کی پرانی دشمنی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ جاری ہے۔
حالیہ مہینوں میں سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے متعدد بار دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اپریل میں گینگ سے منسلک ملزمان نے اداکار کی باندرہ میں رہائش گاہ کے باہر گولیاں چلائی تھیں۔
مذکورہ تنازع 1998 کے ایک واقعے سے جرا ہے جس میں سلمان خان پر دو کالے ہرن کا شکار کرنے اور اسے مارنے کا الزام لگایا گیا۔ یاد رہے کہ کالے ہرن کو بشنوئی برادری مقدس جانور سمجھتی ہے۔
لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کو Y+ سکیورٹی فراہم کی گئی جس میں ان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر پولیس کی نمایاں موجودگی برقرار رکھی گئی۔
اس کے علاوہ ممبئی پولیس نے ہائی ریزولوشن کی صلاحیتوں اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید اے آئی سے چلنے والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے۔