استنبول : ترکیہ میں غیر ملکی افراد کیسے شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟ اس حوالے سے ایک خصوصی پروگرام متعارف کرایا گیا جس کے تحت سرمایہ کاری کے ذریعے ترک شہریت باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ترکیہ کی شہریت حاصل کرنے کے بہت سے طریقے ہیں اگر آپ طریقہ کار کے اہم عناصر اور ترکی کی شہریت کے لیے ضروری چیزوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس مضمون سے آپ کو مفید معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔
ترکیہ کا سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کا پروگرام ان کاروباری افراد کے لیے بہترین موقع ہے جو یورپ اور ایشیا کی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں۔
ترکیہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کا پروگرام 2016 میں متعارف کرایا تھا جبکہ 2017کے آغاز میں اس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
ابتدا میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد 1 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی تھی لیکن بعد میں اسے کم کر کے $250,000 کر دیا گیا، بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے یہ حد اب $400,000 ہو چکی ہے۔
ترکیہ میں شہریت کے فوائد :
ترکی میں رہائش، کام اور تعلیم کی آزادی، خاندان کو ساتھ رکھنے کی سہولت، آسانی سے شینگن ویزا، دوہری شہریت، منافع بخش سرمایہ کاری۔ 77ممالک میں ویزا فری سفر کی سہولت شامل ہے۔
ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کی تفصیلات
رہائش، کام، اور تعلیم:
ترک پاسپورٹ آپ اور آپ کے خاندان کو ترکی میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے۔ آپ اپنی جائیداد سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں یا اسے کرائے پر دے سکتے ہیں۔
شہریت کا تیز ترین راستہ:
$400,000کی سرمایہ کاری کے بعد آپ چار مہینے کے اندر ترکیہ کا پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
خاندانی سہولیات:
آپ اپنی بیوی، بچوں (18 سال سے کم عمر)، اور والدین کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ ان تمام افراد کو مفت صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
شینگن ویزا اور ویزا فری سفر:
ترک شہری شینگن ویزا کے لیے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، ترک پاسپورٹ پر ہانگ کانگ، سنگاپور، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا، اور لاطینی امریکہ کے زیادہ تر ممالک کا ویزا فری سفر ممکن ہے۔
ترکیہ میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد : €400,000 اور درخواست کی جانچ پڑتال کا وقت تین سے چار مہینے ہے۔ یاد رکھیں !! ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔
امریکہ میں ای ٹو ویزا کے لئے ترکی کی شہریت کا فائدہ
ترکی کی شہریت کے ذریعے ای ٹو ویزا کے لئے درخواست دینا
امریکہ میں ای ٹو ویزا ان ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے جن کے ساتھ امریکہ کے تجارتی معاہدے موجود ہیں۔ اگر آپ کا اصل ملک (جیسے بھارت یا چین) ای ٹو ویزا کے لئے اہل نہیں ہے تو ترکی کی شہریت حاصل کرنا ایک بہترین موقع ہو سکتا ہے۔ ترکی کے شہری ای ٹو انویسٹر ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ترکی میں شہریت حاصل کرنے کے بعد رہائش کی کوئی خاص شرط نہیں ہے۔ آپ کو ترکی میں رہنے یا ترکی کی مقامی زبان سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
دوہری شہریت کا حق
ترکی دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی موجودہ شہریت ترک کیے بغیر ترکی کا پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان سرمایہ کاروں کے لئے فائدہ مند ہے جن کے اپنے وطن میں اہم وعدے اور ذمہ داریاں ہیں۔
منافع بخش سرمایہ کاری
ترکی کا سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کا پروگرام چند دیگر پروگراموں کی طرح عطیہ کی شرط نہیں رکھتا۔ اس کے بجائے، ترکی میں سرمایہ کاری کے مختلف منافع بخش مواقع پیش کیے جاتے ہیں۔
بغیر ویزا سفر
ترکی کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد آپ تقریباً 110 ممالک میں ویزا، ویزا آن ارائیول، یا الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔
ترکی کی شہریت کے لئے درخواست دینے کے لئے اہم درخواست دہندہ کو درج ذیل شرائط پوری کرنی ہوں گی:
درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہو۔ اس نے ترکی میں غیر قانونی طور پر کوئی قیام نہ کیا ہو۔ تمام ٹیکس اور اخراجات ادا کیے ہوں۔
گولڈن ویزا کے لئے ضروری دستاویزات
تمام درخواست دہندگان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ، درخواست دہندگان کے پاسپورٹ، رہائش کا ثبوت (حالیہ یوٹیلٹی بل) تمام درخواست دہندگان کی بائیو میٹرک اور رنگین پاسپورٹ تصاویر، نکاح نامہ، شریک حیات کے موت یا طلاق کے سرٹیفکیٹس۔
اس کے علاوہ تمام درخواست دہندگان کے صاف کرمنل ریکارڈ کا ثبوت، ترکی میں قابل قبول ہیلتھ انشورنس کا ثبوت۔ $400,000کی سرمایہ کاری کا ثبوت۔ ترکی کا ٹیکس آئی ڈی نمبر۔
نوٹ : آپ اپنی شریک حیات، 18 سال سے کم عمر کے بچوں اور کسی بھی عمر کے معذور بچوں کو شامل کر سکتے ہیں۔
ترکی میں شہریت کے لئے سرمایہ کاری کے راستے درج ذیل ہیں:
جائیداد کی خریداری، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، سرمایہ کی منتقلی، سرمایہ کاری کے اختیارات۔
ترکی میں شہریت حاصل کرنے کے لئے درج ذیل سرمایہ کاری کے طریقے ہیں:
کم از کم $400,000 مالیت کی جائیداد خریدیں۔ $500,000مالیت کے حکومتی بانڈز خریدیں اور تین سال تک برقرار رکھیں۔ ایسی کمپنی قائم کریں جو کم از کم 50 افراد کو روزگار فراہم کرے۔
اس کے علاوہ $500,000کی سرمایہ کاری کریں۔ ترکی کے بینک میں کم از کم $500,000 جمع کریں اور تین سال تک رکھیں۔ $500,000یا اس سے زیادہ کا سرمایہ رئیل اسٹیٹ یا وینچر کیپیٹل فنڈ میں تین سال کے لئے لگائیں۔
اہم نوٹ:
شہریت کے لئے کم از کم سرمایہ کاری کی حد پہلے $250,000 تھی لیکن مئی 2022 میں اسے بڑھا کر $400,000 کر دیا گیا۔ پہلے مختلف جائیدادیں خرید کر یہ مجموعی حد پوری کی جاسکتی تھی لیکن اب ان اصولوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔