کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا کام تیز سے جاری ہے اور نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی بھی حالت بدلنے لگی ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا کام تیز کردیا گیا اور نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔
اسٹیل اسٹرکچر پر مشتمل جدید طرز کی خوبصورت ترین عمارت کے فلورز کی فنشنگ جاری ہے ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔
محسن نقوی نے نئی عمارت کے چاروں فلورز کا معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فلورز کے فنشنگ کاموں کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین مین پی سی بی نے نئی بلڈنگ میں انکلوژرز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا رفتار کے ساتھ اعلیٰ معیار کویقینی بنایا جائے۔
انھوں نے بتایا کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پولزپرنئی ایل ڈی اےلائٹس لگائی جارہی ہیں، شائقین کرکٹ تاریخ میں پہلی بارمنفرد لیزرلائٹس شوسےبھی محظوظ ہوسکیں گے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کو اسٹیڈیم کے قریب کرنے کی ہدایت کرتے دونوں اسکور اسکرینز کو اب نشستوں سے اونچائی پر نصب کیا جائے گا، اسکرینز اونچائی پر نصب ہونے سے شائقین کو میچ دیکھنے میں دقت کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا۔