بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ مچ گئی، ماں ہلاک بچہ زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دا رول‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں ماں ہلاک بچہ زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی شام حیدر آباد کے تھیٹر میں فلم کی اسکریننگ کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اداکار اللو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر بھگدڑ مچنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا 9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منقتل کردیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اللو ارجن کے پہنچتے ہی تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گر گیا تھا۔

پولیس نے لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا جس سے لوگ مشتعل ہو گئے جس کے بعد پولیس کے مزید نفری کو حالات کنٹرول کرنے کے لیے طلب کیا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق تھیٹر پہنچ کر فلم اور اس کی کاسٹ کو دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی اور دہلی کے بڑے سنیما گھروں میں ٹکٹ کی قیمت 2500 بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اللو ارجن کو کچھ ہی دیر بعد سخت سیکورٹی اور پولیس کے ساتھ احاطے سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، اداکار سن روف سے شائقین کو اپنا دیدار کروایا اور ان سے درخواست کی کہ وہ گاڑی نکلنے کے لیے راستہ بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں