بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل اداکاری کے علاوہ بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں انہیں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ کو مختلف ویڈیوز میں ریکٹ لیے بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یشما گِل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ مجھے کوئی آئیڈیا نہیں کہ میں نے کیا اپلوڈ کیا ہے، لیکن میں معافی چاہتی ہوں کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ڈانس پریکٹس میں مصروف تھی‘۔

یاد رہے کہ یشما گِل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی معصومیت اور دلکش ادائیگی نے جلد ہی ان کو ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔

واضح رہے کہ یشما گل اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس سے قبل انہوں نے اے آر وائی کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

یشما سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں