بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

علیمہ خان کی باتیں غیر اہم نہیں ہوتیں لیکن ان کا پارٹی میں کوئی کردار نہیں، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم کی باتیں غیراہم نہیں ہوتیں لیکن ان کا پارٹی میں کوئی کردار نہیں ان کا کردار اپنے بھائی کی رہائی تک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کوئی بات کرتی ہیں تووہ غیراہم نہیں ہے، وہ اپنے بھائی کیلئے میدان میں ہیں، ان کا تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار نہیں، ان کا کردار اپنے بھائی کی رہائی تک ہے، وہ پارٹی میٹنگزمیں بھی نہیں ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ 15نومبر کوبانی پی ٹی آئی سےمیری ملاقات ہوئی تھی، جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کبھی پارٹی لیڈر شپ نہیں جا پاتی،علی محمدخان

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے والے مظاہرین کو پہلے سننا چاہیے تھا، علی امین گنڈاپور لیڈ کر رہے تھے، بشریٰ بی بی بھی ان کے ساتھ تھیں، اسلام آباد پہنچنے کے راستے بند تھے، جس کی وجہ سے پنجاب سےلوگ نہیں پہنچ سکے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ پرایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں، چوبیس نومبر کو جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے

رہنما تحریک انصاف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا طریقہ غلط قرار دیتے ہوئے کہا وہ صرف سیاست کر رہے ہیں، اے پی سی بلانے سےپہلے وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا جو انہوں نے اعلان کرنے کے بعد لیا،ایسا نہیں ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں