اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام تبدیلی چاہتی ہیں۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کاگھبرائی ہوئی ہے عمران خان کے خلاف جیسی زبان استعمال کی گئی اس پر ان کا ردعمل فطری تھا۔
شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی ہے اور وہ اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے کبھی کہتی ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنا کسی کے کہنے پر دیا اور کبھی اس کی حمایت کرتی ہے ۔
سانحہ بلدیہ ٹاون پر پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حکومت سندھ بھی جے آئی کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کووزیر اعظم بھی نظر انداز نہیں کر سکتے ۔