جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

’26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی کے ساتھ ہاتھ ہو گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔

جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے اور مستقبل میں حکومت سے کوئی تعاون نہیں ہوگا۔

جے یو آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے مدرسہ رجسٹریشن بل کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر اب معلوم نہیں کہ صدر مملکت آصف زرداری خود دستخط نہیں کر رہے یا کسی کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی یقین دہانی کے بعد ہی بل واپسی کی خبر لیک کی گئی اور بلاول کے آنے کے بعد یہ شرارت کی گئی۔

واضح رہے کہ دینی مدارس رجسٹریشن بل پر جے یو آئی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک آ گیا ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراض لگا کر بل واپس بھجوا دیا جب کہ حکومت اس پر آئندہ ہفتے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے دینی مدارس رجسٹریشن بل پر پھر اعتراض لگا کر بھجوا دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں