اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

عدم اعتماد کے بعد فرانسیسی صدر کا وزیراعظم کو بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے صدر ایمل میکرون نے وزیراعظم کو نئی حکومت کی تقرری تک کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم کے بعد فرانسیسی وزیراعظم بارنیئر نئی حکومت کی تقرری تک نگراں کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

فرانسیسی وزیراعظم مائیکل بارنیئر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا تھا اور صدر میکرون سے ملاقات میں وزیراعظم مائیکل بارنیئر نے استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

فرانس کے وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن جماعت کی جانب سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کی کامیاب ہوگئی، مائیکل بارنیئر صرف تین ماہ عہدے پر برقرار رہ سکے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ کے اراکین نے وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

وزیر اعظم مشیل بارنیئر کے اقلیتی اتحاد کا دور حکومت محض تین ماہ بعد ہی اپنے اختتام کو پہنچ گیا جو فرانس کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کا سب سے مختصر دورانیہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں