ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

شامی باغیوں کا گورنر ہاؤس اور فضائیہ کے ایئربیس پر قبضے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

شام میں حکومت مخالف باغی فورسز اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، شامی باغیوں نے حماہ شہر پر قبضہ کرلیا، شامی فوج کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے گورنر ہاؤس، شامی فضائیہ کے ایئربیس پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، مرکزی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے والا ڈرون طیارہ شامی فوج نے تباہ کردیا ہے۔

شامی فوج کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے حماہ شہر سے انخلا شروع کر دیا ہے، جو ملک کے مرکز میں علامتی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب حزب اللہ نے شام کے صدر بشارالاسد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حزب اختلاف کی فورسز کے مقابلے میں شامی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے وعدہ کیا ہے کہ لبنانی گروپ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر کی جانب سے پیش قدمی کے دوران شامی حکومت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حزب اللہ شام کے صدر بشار الاسد کی کس طرح حمایت کرے گی لیکن کہا کہ ایران سے منسلک گروپ وہ کرے گا جو وہ کر سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں