امریکا نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں اپنی سرگرمیاں بند کر دے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ایران طویل عرصے سے دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا ایران میں نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی رہائی سے آگاہ ہے۔
نرگس محمدی کو طبی بنیادوں پر 21 دنوں کے لیے رہا کیا گیا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نرگس محمدی کو غیرمشروط رہا کیا جائے۔
دوسری جانب شام میں حکومت مخالف باغی فورسز اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، شامی باغیوں نے حماہ شہر پر قبضہ کرلیا، شامی فوج کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
شامی باغیوں کی جانب سے گورنر ہاؤس، شامی فضائیہ کے ایئربیس پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، مرکزی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے والا ڈرون طیارہ شامی فوج نے تباہ کردیا ہے۔
شامی باغیوں کا گورنر ہاؤس اور فضائیہ کے ایئربیس پر قبضے کا دعویٰ
شامی فوج کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے حماہ شہر سے انخلا شروع کر دیا ہے، جو ملک کے مرکز میں علامتی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔