بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے، وفاق اور صوبوں کو مل بیٹھ کر اس پر بات کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پانی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں کو مل بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کرنا چاہیے، پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ گن پوائنٹ پر سندھ کا پانی نہیں دیں گے، ملک 95 فیصد زراعت سے چلتا ہے، خود زمین دار ہوں، فصل نہیں ہوگی تو کہاں سے کھاؤں گا؟

آغاسراج درانی نے اپنے کیس کے حوالے سے کہا کہ 6 سال ہو گئے اثاثہ جات  کیس کو چلتے ہوئے، اس کیس میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے، ہماری پارٹی کے بانی پھانسی پر چڑھ گئے، محترمہ شہید ہوگئیں، آصف زرداری کئی سال جیل میں رہے، ہماری پوری لیڈر شپ ملک کی ہر عدالت میں پیش ہوئی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا اور عدالت کی جانب سے سماعت 7 جنوری تک کے لئیے ملتوی کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں