عراق میں صدر تحریک کے رہنما مقتدی الصدر کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ شام کے معاملات میں عدم مداخلت کے اپنے موقف کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقتدی الصدر کا کہنا تھا کہ شام کی صورت حال کی بغور نگرانی کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت، ملیشیا، یا سیکورٹی فورسز کو شام کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ عدم مداخلت کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی فریق کو سزا دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم کے مشیر حسین علاوی کا کہنا تھا کہ شام کے اتحاد پر بغداد کا موقف واضح ہے، ہم شام کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور صرف تماشائی کا کردار ادا نہیں کریں گے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ عراقی مسلح دھڑوں کے 200 سے زائد جنگجو شامی فوج کی حمایت کے لیے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں۔
دوسری جانب شام میں حکومت مخالف باغی فورسز اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، شامی باغیوں نے حماہ شہر پر قبضہ کرلیا، شامی فوج کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
شامی باغیوں کی جانب سے گورنر ہاؤس، شامی فضائیہ کے ایئربیس پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا جارہا ہے، مرکزی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جبکہ دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے والا ڈرون طیارہ شامی فوج نے تباہ کردیا ہے۔
ایران شام کے معاملات سے دور رہے، امریکا
شامی فوج کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اس نے حماہ شہر سے انخلا شروع کر دیا ہے، جو ملک کے مرکز میں علامتی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔