ملتان : بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے خود کو گولی مارنے والا شخص کون تھا اور کیوں قتل کیا ، اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں دو بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے والا سابق ایم پی اے شاہد محمود خان کا بھتیجا نکلا۔
بوسن روڈ پر موجود ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھریلو جھگڑے پرنوجوان نے اپنی فیملی پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 2 بچے اور میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم پی اے شاہد محمود خان کے بھتیجے معروف نے بیوی اور2 بچوں کو اپنی کار میں سوار کیا، معروف نے پہلے دونوں بچوں اور بیوی کو گولی ماری اورپھر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
مرنے والوں میں 33 سالہ اقرا، 5 سالہ علیان اور3 سالہ آریاں شامل ہیں، جبکہ معروف کی عمر35 سال بتائی گئی ہے۔
وقوعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نو نمبر چونگی کی رہائشی فیملی گاڑی میں جارہی تھی کہ شوہر نے گاڑی روک کر فائرنگ کردی۔