اسلام آباد : جسٹس یحیی آفریدی کا چیف جسٹس بننے کے بعد 8 دسمبر کو کراچی کا پہلا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی 8دسمبر کوکراچی پہنچیں گے، جسٹس یحیی کاچیف جسٹس بننےکے بعد کراچی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
چیف جسٹس پاکستان 9دسمبر کو گوادرجائیں گے اور 12دسمبرکوکراچی رجسٹری میں اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں جیلوں کی اصلاحات سے متعلق ادارے اپنی رپورٹس اورسفارشات پیش کریں گے۔
یاد رہے 26 اکتوبر کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور 30 ویں چیف جسٹس بنے تھے۔
چیف جسٹس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ میں پہلے روز ایک گھنٹہ 10 منٹ میں 24 مقدمات سنے تھے۔