بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے ڈیوڈ پرڈو کو چین کیلئے سفیر نامزد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر کے لیے ان کا انتخاب ڈیوڈ پرڈو ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ پرڈو خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اُن کی حکمتِ عملی کے نفاذ اور چینی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے نتیجہ خیز تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ڈیوڈ پرڈو کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے بتایا گیا ہے، وہ 2015ء سے 2021ء تک سینیٹر کے عہدے پر فائز رہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی پہلی حکومت میں ریاست آئیوا کے گورنر ٹیری برینسٹڈ کو چین کا سفیر نامزد کیا تھا۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کیا تھا۔

چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں جو ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں، چارلس کشنر نے ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل کاٹی بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارتی کے اخری ایام میں انہیں معاف کر دیا تھا۔

سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کو سزائے موت

امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں مسٹر کشنر کو ایک زبردست تاجر، انسان دوست رہنما اور ڈیل میکر قرار دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر کشنر مستقبل میں ملکی مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایک مضبوط وکیل ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں