جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کیا عامر خان اپنی ہی فلموں کو پسند نہیں کرتے؟ اداکار نے سب کو حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان نے اپنی ہی فلموں کو پسند نہ کرنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان زندگی میں اپنی غلطیوں اور اچھے فیصلوں کو قبول کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے ہٹے۔

انہوں نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا جس میں ان سے فلم ’عشق‘ کے مناظر کو دوبارہ شوٹ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ یہ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک نہیں ہے۔

’عشق‘ کے بارے میں عامر خان نے اعتراف کیا کہ دراصل یہ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک نہیں، مجھے اس فلم میں کام کر کے مزہ آیا اور خوشی ہوئی کہ لوگوں نے اسے پسند کیا۔

عامر خان نے کہا کہ یہ بہت کامیاب رہی لیکن اس کے باوجود مجھے پسند نہیں، شاید یہ بہت عجیب ہے مگر میری کچھ فلمیں ہیں جو مجھے خود پسند نہیں۔

عامر خان نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا کہ رنبیر کپور میری ’اوّل نمبر‘ فلم کے بہت بڑے مداح ہیں، میں دیو آنند کا بہت بڑا مداح رہا ہوں لیکن میں اس فلم سے زیادہ خوش نہیں۔

’رنبیر کپور نے مجھے فلم کا ہر سین اور ہر ڈائیلاگ سنایا اور کہا کہ آپ نہیں سمجھے، جب میں یہ فلم دیکھ رہا تھا تو میں چھوٹا بچہ تھا، میری نظر میں یہ فلم میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے‘۔

انٹرویو میں جب مسٹر پرفیکشنسٹ سے پسند کا انتخاب کرنے کیلیے کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے لیے انتخاب کرنا بہت مشکل ہے لیکن کچھ ایسی فلمیں ہیں جن سے میں واقعی خوش ہوں، ان میں تارے زمین پر، تھری ایڈیٹس اور لگان بہت پسند ہے جبکہ دنگل ایک بہترین فلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پسند کیلیے پی کے، گجنی، اور جو جیتا وہی سکندر میں سے ایک کو منتخب کرنا مشکل ہے۔

عامر خان اس وقت دنیا بھر میں اپنی فلم لاپتا لیڈیز کی تشہیر میں مصروف ہیں کیونکہ اس سال بھارت کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی باضابطہ انٹری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں