19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے شہداء فاؤنڈیشن کیس کی سماعت ہائی کو رٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست شہداء فاوٴنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

طارق اسد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کیخلاف کئی مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، پرویز مشرف کی نقل و حرکت قابل اعتراض ہے۔ حسین حقا نی بھی سپریم کورٹ سے اجا زت لیکر ملک سے باہر گئے۔ لیکن اب سپریم کورٹ کے بلوانے پر بھی واپس نہیں آرہے ہیں۔

- Advertisement -

اگر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے تو پھر واپس نہیں آئے گے، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر مختلف کیسز چل رہے ہیں اورآپ بیماری کا بہانا کر کہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں، جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کی ضمانتیں منظور کرنے والی عدالتوں کاکام ہے کہ وہ اُنکی پیشی یقینی بنائیں، پرویزمشرف عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیارمیں مداخلت نہیں کرسکتی، عدالت نے حکم دیا، جس کورٹ نے پرویز مشرف کو ضما نت دی درخواست گزار اسی کورٹ سے رجوع کرے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں