بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی بلے ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ محمد سراج کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے آسٹریلوی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے میں آکر گراؤنڈ سے باہر جانے کے اشارے کئے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا رویہ دیکھ کر آسٹریلوی باز ٹریوس ہیڈ سے بھی رہا نہ گیا اور تلخ جملے ادا کرتے ہوئے پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں جاری ہے، میچ سے قبل بھارت کپتان روہت شرما نے اہم فیصلہ کیا تھا۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی تصدیق تھی، انہوں نے کہا تھا کہ میچ میں کے ایل راہول اوپننگ کریں گے جب کہ وہ خود مڈل آرڈر پر بیٹنگ کے لئے آئیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے آسان نہیں لیکن یہ ٹیم کے لیے بہترین فیصلہ ہے۔
بھارتی کپتان تمام فارمیٹس میں اوپننگ کرتے رہے ہیں تاہم کچھ عرصہ سے ان کی ٹیسٹ میں کارکردگی میں تنزلی دکھائی دے رہی ہے اور بڑا اسکور کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔
محسن نقوی کے بجائے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت شمی سلوا کو مل گئی
واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو آسٹریلیا پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔