بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عامر خان کا گھر گرانے کے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار (مسٹر پرفیکشنسٹ) عامر خان کے چاہنے والے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں، مگر ان دنوں معروف اداکار ایک مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان ایک بڑے چیلنج کا سامنا کررہے ہیں کیونکہ ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں قائم ان کا گھر منہدم ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

اداکار جس بلڈنگ میں رہائش پذیر ہیں وہ 24 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے، 24 اپارٹمنٹس میں سے 9 اپارٹمنٹ ان کی ملکیت ہیں تاہم عمارت کے 40 سال پرانے اسٹرکچر کے باعث بھارتی حکومت نے اس عمارت کو گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکار کی رہائشی عمارت کو پہلے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا جائے گا جس کے بعد یہاں دوبارہ تعمیرات کی جائیں گی۔

کیا عامر خان اپنی ہی فلموں کو پسند نہیں کرتے؟ اداکار نے سب کو حیران کر دیا

واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ اس وقت اپنی فلم‘ستارے زمین پر’کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے پوسٹ پروڈکشن مرحلے کے بعد اسے اگلے سال سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں