بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کا اجلاس پھر سے ملتوی ہوگیا ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پیش رفت ہورہی ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

چیمپئینز ٹرافی 2025: بھارت پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کررہے ہیں جو بھی فیصلہ ہو وہ پاکستان اور کرکٹ کیلئے بہتر ہو، شرائط پر کوئی بات نہیں ہوگی، جو چیزیں چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے،  چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے، وہ ہی اعلان کریں گے آئی سی سی پروگریس کرے گی تو پوری دنیا کی کرکٹ آگے بڑھے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پورے پاکستان میں گراؤنڈز کی حالت اچھی ملے گی، جہاں گراؤنڈ نہیں ہیں وہاں زمین خرید کر بنائیں گے، ہمارا فوکس ہےکہ ہر شہر میں گراؤنڈ بنانے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیزوں کو ریویو کررہے ہیں جلد اچھی خبریں ملیں گی، اللہ بہتر کرےگا قوم کو مایوس نہیں کرینگے، قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں