بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے کی گئی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا، انہوں نے بلاول کو ایک بار پھر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی جلد ملاقات کی یقین دہانی کرائی جس پر بلاول نے ایک اور موقع دینے پر آمادگی ظاہر کردی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، حکومت پیپلزپارٹی کے تحفظات اور شکایات کو فوری دور کرے۔

بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے مکالمہ کیا کہ مجھ پر اپنی جماعت کا شدید دباؤ ہے، حکومت کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات کا شوق پورا کرلے اس کی ناکامی پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی پی کی کورآرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات تاحال طے نہیں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں