بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دلجیت کے کانسرٹ میں خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی گلوکر دلجیت دوسانجھ کے بنگلورو میں ہونے والے کنسرٹ میں خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی، انھیں تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی داستان شیئر کرتے ہوئے تنیشا سبروال نامی خاتون نے کہا کہ ’مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کسی دن مجھے یہ سب کہنا پڑے گا، لیکن لگتا ہے کہ اس زبان کے مسئلے کی وجہ سے بنگلورو جلد ہی زمین پر آجائے گا‘۔

تنیشا نے بتایا کہ ’گزشتہ دنوں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں مجھے بہت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، کانسرٹ کے دوران ایک خاتون مجھے دھکا دیتی رہی۔

تاہم صورتحال اس وقت شرمناک ہوئی جب میں اس خاتون کو کہا کہ دھکا نہ دیں پیھچے ہٹ جائیں تو مذکورہ خاتون نے مجھے گالیاں دیں اور کہا کہ میں اس سے کناڈا زبان میں بات کروں، اس دوران خ میرا دوست مدد کو آیا تو خاتون نے میرے دوست کا بازو موڑ دیا۔

تنیشا سبروال نے مزید بتایا کہ میں نے اس واقعے کی ویڈیو بنالی تھی، خاتون نے پولیس کو بلالیا اور انھیں کہا کہ میرا دوست اسے تنگ کررہا ہے، اس دوران پولیس والوں آکر الٹا مجھے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا۔

شاہ رخ خان کا دلجیت دوسانجھ کے لئے محبت بھرا پیغام

اس کے بعد جب پولیس وہاں سے چلی گئی تو مذکورہ خاتون نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں رونا شروع کردیا اور پورا سین بنا دیا۔

خیال رہے کہ بنگلورو میں منعقدہ کنسرٹ میں بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دیپکا پڈوکون بھی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں پہنچی تھیں۔

گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں حال ہی میں ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی جسے دیکھا کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

بیٹی کی پیدائش کے بعد بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون منظر نامے سے غائب تھیں تاہم اداکارہ نے اپنے آبائی شہر بنگلورو مین دلجیت کے کنسرٹ میں سپرائز انٹری دیکر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

دنیا بھر میں بلاک بسٹر کانسرٹ کرنے والے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے بنگلورو میں اپنے کنسرٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو چند لوگوں کے ساتھ کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو: دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں دیپکا پڈوکون کی انٹری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں