بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیا مچل اسٹارک نے ایڈیلیڈ میں بھارت کےخلاف ’بال آف دی سنچری‘ کرائی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ بلے باز نے دعویٰ کیا ہے کہ مچل اسٹارک نے جس بال پر بھارتی بیٹر ایشون کو آؤٹ کیا وہ بال آف دی سنچری تھی۔

پنک بال ٹیسٹ میں مچل اسٹارک کی یشسوی جیسوال کو کرائی گئی ڈلیوری پر اب تک بحث ہورہی ہے، تاہم کچھ لوگ اسٹارک کی اس گیند کو بال آف دی سنچری اور ’ان پلے ایبل‘ قرار دے رہے ہیںجو انھوں نے روی چندرن ایشون کو کرائی، کینگرو پیسر نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹر کو کلین بولڈ کیا۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سابق آسٹریلوی لیجنڈ مارک وا کمنٹری باکس میں موجود تھے، جیسے ہیں انھوں نے اسٹارک کی حیرت انگیز ڈیلیوری دیکھی تو جذبات پر قابو نہ رکھ سے اور اسے بال آف دی سنچری قرار دیدیا۔

مارک وا نے فاکس اسپورٹس کے لیے براڈ کاسٹر کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ تقریباً بال آف دی سنچری تھی اور یہ بال کھیلنا ناممکن تھا‘۔

اسٹارک نے یہ بال کافی تیز کرائی تھی جو ہوا میں گھومتی ہوئی سیدھی روی چندرن ایشون کے پیڈ پر لگی، انھیں یہ گیند بالکل بھی نہ سمجھ پائے تھے بلکہ وہ نوآموز پلیئرز کی طرح ہوا میں محض بلا گھماتے نظر آئے۔

پہلی اننگز میں ایشون نے 22 بالز پر 22 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور کچھ مزاحمت کرتے نظر آئے تھے، تاہم اسٹارک کی بہترین بال نے ان کا کام تمام کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں