بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سچی محبت سے متعلق ریکھا کی برسوں بعد لب کشائی

اشتہار

حیرت انگیز

ریکھا نے بالآخر سالوں بعد خاموشی توڑتے ہوئے سچی محبت کے حوالے لب کشائی کی ہے اور یہ کیسی ہونی چاہیے اس پر بھی اظہار خیال کیا ہے۔

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریکھا نے حال ہی میں گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں انھوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا، شو کی تازہ ترین قسط میں ریکھا نے اپنی ’حس مزاح‘ سے سامعین کو مسحور کردیا۔

ماضی کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے کیریئر، اداکاری کے بارے میں بات کی، کپل شرما نے ان سے محبت کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا تو ریکھا نے فوری جواب دیا اور کہا کہ اگر کسی کی محبت سچی ہے تو ایک شخص سے محبت کرنا ہی کافی ہے۔

ریکھا نے فلم ’سلسلہ‘ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

شو کے دوران میزبان کپل شرما نے ازراہِ مذاق کہا کہ شاعروں نے انھیں محبت کے موضوع پر الجھا دیا ہے، کوئی کہتا ہے محبت کئی بار ہوتی ہے، کوئی کہتا ہے محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی، تو ریکھا اس بارے میں کیا سوچتی ہیں؟

ریکھا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال سے اگر صحیح آدمی ہو تو ایک ہی بار محبت کافی ہے! کتنی بار، کتنے آدمی کریں گے؟‘‘

ورسٹائل اداکارہ نے کہا کہ میرا تجربہ یہ ہے، میں اپنی بات کر سکتی ہوں، سب سے پہلے تو میں سب چیزوں سے پیار کرتی ہوں۔ کام سے، میرے دوستوں سے، دنیا سے، فطرت سے لیکن سب سے زیاد میں پیار کرتی ہوں خود سے، ان کی اس بات پر سامعین نے انھیں خوب داد دی۔

جیا بچن نے ریکھا کو تھپڑ رسید کر دیا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں