بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شام کی جیلوں سے ہزاروں خواتین اور سیاسی قیدی رہا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بشار الاسد کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد دمشق کے نواح میں فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہائی مل گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ رہائی پانے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن فورسز شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل کے مرکزی کنٹرول روم میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں جیل کے باہر کے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں، جن میں رہا ہونے والے قیدیوں کو جیل سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں بشارالاسد حکومت کے خاتمے پر ردعمل دیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بشارالاسد ملک سے بھاگ گیا ہے، روس کو بشارالاسد کی حفاظت میں اب کوئی دلچسپی نہیں۔

بشارالاسد کے اقتدار کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟ نیتن یاہو کا اہم بیان

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کا زوال روس کی جانب سے ساتھ چھوڑنے کی وجہ سے ہوا ہے، یوکرین جنگ کی وجہ سے روس اور ایران دونوں ہی اس وقت کمزور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں