بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں زیادہ علم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہر وہ کام کرے گا ، جس سے پاکستان کا نقصان ہو، بانی پی ٹی آئی کو کہیں سےنوٹس ملتے ہیں، کیا 126 دن کے دھرنے میں سول نافرمانی کا اعلان نہیں ہوا تھا؟

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کہیں سے اکسایا جاتا ہے، دھرنے میں کہا گیا پاکستانیوں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کرو، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا سول نافرمانی کرو بجلی کا بل نہ بھرو، بانی پی ٹی آئی نے ہر وہ کام بتایا، جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی ، بسوں کو جلایا گیا، بانی پی ٹی آئی پاکستان کو ٹارگٹ کرنا اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ کے سوال پر وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں زیادہ علم ہوگا، فیصل واوڈا نے کوئی بات کہی تو وہ بہت زیادہ علم رکھتے ہیں، وہ اچھی سیاست کر رہے جس سے چاہے مل سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں